مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پیر کی شام پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اور تبادلۂ خیال کیا ہے۔
واضح رہے ایرانی وزیرِ خارجہ اقتصادی تعاون تنظیم (ایکو) کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد کے دورے پر ہیں۔
اس ملاقات میں دونوں فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کے امن و سلامتی کو درپیش موجودہ چیلنجز اور خطرات نیز امن و استحکام کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی گفتگو اور تبادلۂ خیال کیا۔
آپ کا تبصرہ